بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے پورے ملک میں سسٹم کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے پورے ملک میں سسٹم کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے تاکہ ہر شہری کو بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی دستیاب ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار نہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے پورے ملک میں سسٹم کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے تاکہ ہر شہری کو بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی دستیاب ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار نہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران موجود تھے ۔ اجلاس میں توانائی ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ ، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشنز ، صنعت و تجارت اور تعلیم کے شعبوں سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔ سنٹرل ڈویپلمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں توانائی سے متعلق 2 منصوبے پیش کیے گئے بشمول 500 کے وی گریڈ سٹیشن مورو ڈسٹرکٹ نوشہرہ فیروز جس کے لیے 7147.47 ملین روپے کی لاگت مختص کی گئی ، اس منصوبے کا بنیادی مقصد مورو میں 500 کے وی سوئچنگ اسٹیشن کا تبادلہ ہے جو قندیارو اور نوشہرہ فیروز میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سمیت سکھر الیکٹرک پاور کمپنی ریجن کی بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے پیش کیا گیا۔ اس منصوبے کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔