بجٹ میں تعلیم وصحت سمیت عوامی اہمیت کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے، سینیٹر شہادت اعوان
بجٹ میں تعلیم وصحت سمیت عوامی اہمیت کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے، سینیٹر شہادت اعوان
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے کہا ہے کہ بجٹ میں تعلیم وصحت سمیت عوامی اہمیت کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے، تحفظ خوراک کے شعبہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں مالیاتی بجٹ 2026-27 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے فنڈز میں مزید اضافہ کیا جائے، سرکاری ملازمین سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں ان کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجائے،بڑھتی بیروزگاری کاسدباب کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کوترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، کراچی میں کے فور کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔









