واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے
واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 28 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 46 ہزار 500 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار 700 کیوسک اوراخراج 49 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ ایک ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ ایک ہزار 700 کیوسک،دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزارکیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 100کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 8 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ ایک ہزار 100 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 83 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 56 ہزارکیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 20 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 98 ہزار 300 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 70 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 32 ہزار 400 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 21 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 500 کیوسک جبکہ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 12 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1447.29 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.932 ملین ایکڑفٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1172.45 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.698 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.091 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔







