گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا سردار سلیم حیدر خان نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کو یونیورسٹی کا ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر مقرر کر دیا
پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف یونیورسٹی آف سرگودھا کے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر مقرر

مزید خبریں
سرگودھا۔ 15 جون (اے پی پی):گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا سردار سلیم حیدر خان نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کو یونیورسٹی کا ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر مقرر کر دیا۔پیر کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ سوئل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کی تقرری سینیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کو ڈین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کا وسیع تدریسی، تحقیقی اور انتظامی تجربہ فیکلٹی کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں فیکلٹی آف ایگریکلچر مزید ترقی کرے گی اور جامعہ کی مجموعی تعلیمی و تحقیقی پیش رفت میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔







