اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):بحرِیہ یونیورسٹی میں جاری گلوبل ویلج 2025 کے دوسرے اور آخری روز دنیا کی مختلف تہذیبوں اور روایات نے اپنی بھرپور موجودگی سے میلہ لوٹ لیا۔ اس موقع پر ہزاروں طلباء، غیر ملکی شرکاء اور مہمانوں نے مختلف ممالک کے ثقافتی سٹالز، روایتی لباس، موسیقی، دستکاری اور کھانوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ تقریب کی خاص بات مالدیپ، ایتھوپیا اور ملائیشیا سے آئے ہوئے معزز …
بحرِیہ یونیورسٹی میں جاری گلوبل ویلج 2025 کے دوسرے اور آخری روز دنیا کی مختلف تہذیبوں اور روایات نے اپنی بھرپور موجودگی سے میلہ لوٹ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):بحرِیہ یونیورسٹی میں جاری گلوبل ویلج 2025 کے دوسرے اور آخری روز دنیا کی مختلف تہذیبوں اور روایات نے اپنی بھرپور موجودگی سے میلہ لوٹ لیا۔ اس موقع پر ہزاروں طلباء، غیر ملکی شرکاء اور مہمانوں نے مختلف ممالک کے ثقافتی سٹالز، روایتی لباس، موسیقی، دستکاری اور کھانوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
تقریب کی خاص بات مالدیپ، ایتھوپیا اور ملائیشیا سے آئے ہوئے معزز مہمانوں کی شرکت تھی جنہوں نے نہ صرف مختلف سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا بلکہ طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے بین الثقافتی ہم آہنگی کا شاندار اظہار قرار دیا۔ مختلف سیشنز میں بین الاقوامی کلچر، روایتی رقص، علاقائی فنون، اور اقوامِ عالم کی سماجی اقدار کو اُجاگر کرنے والی سرگرمیوں نے شرکاء کی توجہ حاصل کی۔
شرکاء نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نوجوانوں میں عالمی تنوع کو سمجھنے اور باہمی احترام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔








