اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان اعلی سطح پر تبادلوں سے دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی بحرین آمد پر انکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہی۔گورنر مانامہ شیخ ہاشم بن عبدالرحمان الخلیفہ اور دیگر اعلی حکام نے گورنر …
بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا بحرین میں خیر مقدم کرتے ہوئے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان اعلی سطح پر تبادلوں سے دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی بحرین آمد پر انکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہی۔گورنر مانامہ شیخ ہاشم بن عبدالرحمان الخلیفہ اور دیگر اعلی حکام نے گورنر کے پی کے کا خیر مقدم کیا۔پاکستانی سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہپوئے کہا کہ گورنت کے پی کے کا گرمجوشی سے استقبال دونوں ملکوں کے درمیان مستحکم اور پائیدار تعلقات کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ بحرینی فرینڈز آف پاکستان گورنر کے پی کے کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دینگے۔بحرین میں مقیم خیبر پختونخوا اور فاٹا سے پاکستانی وفود بھی ملاقات کرینگے۔سفیر جاوید ملک بھی گورنر کے پی کے کے اعزاز میں عشائیہ دینگے جس میں شاہی خاندان کے ارکان سمیت پارلیمنٹیرینز بھی شریک ہونگے۔







