‎بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):‎بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔‎وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد آمد پر بحرین کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ‎بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ نے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):‎بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔‎وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد آمد پر بحرین کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ‎بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ نے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کیا۔

اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ کو سلامی پیش کی ۔‎بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبد اللہ الخلیفہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔‎دورے کے دوران بحرین کے وزیر داخلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔‎دورے کا مقصد دونوں مملک کے مابین انسانی سمگلنگ، انسداد منشیات، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔