بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاﷲ کے دورہ بحرین سے دونوں میں دفاعی تعلقات میں مزید وسعت ہو گی ، جاوید ملک

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاﷲ کے بحرین کے دورے سے پاکستان اور بحرین میں دفاعی تعلقات میں مزید وسعت ہو گی۔ جاوید ملک کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے سربراہ کا بحرین میں پرتپاک استقبال پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط دوستی کا واضح ثبوت ہے۔ پیر کو چیف آف نیول …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاﷲ کے بحرین کے دورے سے پاکستان اور بحرین میں دفاعی تعلقات میں مزید وسعت ہو گی۔ جاوید ملک کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے سربراہ کا بحرین میں پرتپاک استقبال پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط دوستی کا واضح ثبوت ہے۔ پیر کو چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ذکاءاﷲ نے بحرین ڈیفنس فورس کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ نیول چیف نے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کوسٹل گارڈ کے کمانڈر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بحرین کے اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان بحرین اور خلیحی ممالک سے اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور خطہ کے امن و استحکام کےلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

Leave a Reply