اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی نے بہار 2026ء کے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق داخلے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے اور خواہشمند طلباء یونیورسٹی کی ویب سائٹ bahria.edu.pk/admissions پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ بحریہ یونیورسٹی پاکستان کی ممتاز تعلیمی اداروں میں شمار ہوتی ہے جو اعلیٰ معیار کی تعلیم اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرتی …
بحریہ یونیورسٹی نے بہار 2026ء کے داخلوں کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی نے بہار 2026ء کے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق داخلے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے اور خواہشمند طلباء یونیورسٹی کی ویب سائٹ bahria.edu.pk/admissions پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ بحریہ یونیورسٹی پاکستان کی ممتاز تعلیمی اداروں میں شمار ہوتی ہے جو اعلیٰ معیار کی تعلیم اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔
یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی طلباء کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ مختلف ثقافتوں میں رہتے ہوئے معیاری تعلیم حاصل کر سکیں۔ داخلے مختلف شعبوں میں جاری ہیں جن میں مینجمنٹ سائنسز، کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ، سوشل سائنسز اور میڈیکل سائنسز شامل ہیں۔ داخلوں کے خواہشمند طلباء کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی درخواستیں جمع کروائیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔








