بحری سفارتکاری کے مشن پر پاک بحریہ کے دو جہاز مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) بحری سفارتکاری کے مشن پر پاک بحریہ کے دو جہاز مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ پہنچ گئے۔ جنوبی افریقہ کی بندرگاہ سائمنز ٹاو¿ن پہنچنے پر پاک بحریہ کے جہازوں معاون اور اصلت کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر …

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) بحری سفارتکاری کے مشن پر پاک بحریہ کے دو جہاز مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ پہنچ گئے۔ جنوبی افریقہ کی بندرگاہ سائمنز ٹاو¿ن پہنچنے پر پاک بحریہ کے جہازوں معاون اور اصلت کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کی متنازع حیثیت سے جنوبی افریقن حکام کو آگاہ کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے امیرالبحر کا جنوبی افریقن عوام بالخصوص میزبان بحریہ کیلئے خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔ جنوبی افریقہ کے حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جہاز پر منعقدہ عشایئے میں میزبان بحریہ کے اعلیٰ حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج اور بحری افواج کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

مزید خبریں