روم ۔26جنوری (اے پی پی):بحیرۂ روم میں تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک کشتی حال ہی میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص کے زندہ بچ جانے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 50 افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔شنہوا کے مطابق واحد زندہ بچ جانے والے شخص کو ایک تجارتی جہاز نے بچا لیا اور علاج کے لیے مالٹا کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زندہ بچ جانے …
بحیرۂ روم میں کشتی الٹنے کے باعث 50 افراد لاپتہ

مزید خبریں
روم ۔26جنوری (اے پی پی):بحیرۂ روم میں تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک کشتی حال ہی میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص کے زندہ بچ جانے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 50 افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔شنہوا کے مطابق واحد زندہ بچ جانے والے شخص کو ایک تجارتی جہاز نے بچا لیا اور علاج کے لیے مالٹا کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زندہ بچ جانے والے کے مطابق کشتی جمعرات کو لیبیا سے روانہ ہوئی تھی اور اگلے روز الٹ گئی۔ حادثے کے بعد وہ ملبے کو مضبوطی سے تھامے پانی پر تیرتا رہا، یہاں تک کہ اسے بچا لیا گیا۔حادثے کے بعد تلاش اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، تاہم 50 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔








