برآمدات و ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کر کے بیرونی عدم توازن میں کمی کی حکومتی کاوشیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا ٹوئیٹ

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برآمدات و ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کر کے بیرونی عدم توازن میں کمی کی حکومتی کاوشیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہی۔ وزیراعظم کے ٹوئیٹ کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 6 ارب ڈالر کم ہوا …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برآمدات و ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کر کے بیرونی عدم توازن میں کمی کی حکومتی کاوشیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہی۔ وزیراعظم کے ٹوئیٹ کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 6 ارب ڈالر کم ہوا ہے جبکہ رواں برس ماہ جولائی کا خسارہ گزشتہ برس جولائی کے مقابلے میں 73 فیصد یا 1.5 ارب ڈالر کم ہوا ہے جو یقیناً بہت بڑی کامیابی ہے۔