برائن برادرز نے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

انڈین ویلز ۔ 15 مارچ (اے پی پی)مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ انڈین ویلز کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے مارکس ڈینل اور ان کے ارجنٹائنی جوڑی دار ڈائیگو کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔