برائن برادرز نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

مونٹی کارلو ۔ 20 اپریل (اے پی پی) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، برائن برادرز نے کوارٹر فائنل میں مارسل گرانولرز اور پبلو کیوواس کو شکست دی۔ مونٹی کارلو ماسٹرز کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسپینش کھلاڑی …

مونٹی کارلو ۔ 20 اپریل (اے پی پی) مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، برائن برادرز نے کوارٹر فائنل میں مارسل گرانولرز اور پبلو کیوواس کو شکست دی۔ مونٹی کارلو ماسٹرز کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں برائن برادرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسپینش کھلاڑی مارسل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائنی جوڑی دار پبلو کیوواس کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، (7-5)، 6-7، (7-5) اور 10-5 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید خبریں