برازیلین سپریم کورٹ کا سابق صدر جائیر بولسونارو کو مبینہ طور پر بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

ساؤ پائولو۔25جولائی (اے پی پی):برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر جائیر بولسونارو کو مبینہ طور پر اقتدار پر قبضے کی سازش کے مقدمے میں فوری حراست میں نہ لینے کا فیصلہ سنایا ہے تاہم عدالت نے خبردار کیا ہے کہ اگر 70 سالہ بولسونارو نے عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کی تو انہیں فوری طور پر جیل بھیج دیا جائے گا۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق …

ساؤ پائولو۔25جولائی (اے پی پی):برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدر جائیر بولسونارو کو مبینہ طور پر اقتدار پر قبضے کی سازش کے مقدمے میں فوری حراست میں نہ لینے کا فیصلہ سنایا ہے تاہم عدالت نے خبردار کیا ہے کہ اگر 70 سالہ بولسونارو نے عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کی تو انہیں فوری طور پر جیل بھیج دیا جائے گا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کے سخت گیر رہنما پر الزام ہے کہ انہوں نے 2022 کے انتخابات میں بائیں بازو کے امیدوار لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا سے شکست کھانے کے بعد اقتدار پر قابض رہنے کے لیے بغاوت کی منصوبہ بندی کی۔ جمعہ کو عدالت نے اس شبہے پر کہ بولسونارو مقدمے میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان پر سخت پابندیاں عائد کیں،

ان پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی اور کسی تیسرے فریق کو ان کے بیانات نشر کرنے سے روک دیا گیا تاہم جج الیگزینڈر ڈی مورائس نے اس بات کو ایک الگ نوعیت کی خلاف ورزی قرار دیا کہ بولسونارو کے بیٹے ایڈورڈو بولسونارو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے حق میں استعمال کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔