ریو ڈی جنیرو ۔ 6 اگست (اے پی پی) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا آغاز شاندار آتش بازی سے ہوا جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے، تقریب میں دنیا کو خطرناک موسمی تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا آغاز برازیل کے قائم مقام صدر نے مشعل جلا کر کیا، آغاز میں روایتی …
برازیل میں اولمپکس کا عالمی میلہ سج گیا
ریو ڈی جنیرو ۔ 6 اگست (اے پی پی) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا آغاز شاندار آتش بازی سے ہوا جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے، تقریب میں دنیا کو خطرناک موسمی تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا آغاز برازیل کے قائم مقام صدر نے مشعل جلا کر کیا، آغاز میں روایتی ڈانس اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور کئی نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا، ماراکانا سٹیڈیم کو سمندر کی شکل دی گئی جب کہ سٹیج کو امیزون کے طور پر دکھایا گیا، افتتاحی تقریب میں درجنوں ممالک کے سربراہان نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں روشنی، موسیقی اور رقص کے ذریعے برازیل کی رنگا رنگ ثقافت کا جشن منایا گیا۔








