برازیل میں یونیورسٹی پارٹی کے دوران میٹل سٹرکچر گرنے سے ایک شخص ہلاک، 60 زخمی

برازیلیا۔3نومبر (اے پی پی):برازیل کے صوبہ ساؤ پالو میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث ایک یونیورسٹی پارٹی کے دوران میٹل سٹرکچر گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ ریجینٹے فیجو کے علاقے میں میڈیکل طلباکی تقریب میں اُس وقت حادثہ پیش آیا جب 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے …

برازیلیا۔3نومبر (اے پی پی):برازیل کے صوبہ ساؤ پالو میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث ایک یونیورسٹی پارٹی کے دوران میٹل سٹرکچر گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ ریجینٹے فیجو کے علاقے میں میڈیکل طلباکی تقریب میں اُس وقت حادثہ پیش آیا جب 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے میٹل سٹرکچر کو گرادیا۔

حادثے کے بعد فائر بریگیڈ، پولیس اور شہری دفاع کی ٹیمیں ریجینٹے فیجو اور قریبی شہر پریزیڈینٹے پروڈینچی سے موقع پر پہنچ گئیں۔شہری دفاع کی تازہ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 47 سالہ بزنس مین مارسيلو گیگلیو ڈی سوزا کے طور پر کی گئی ہے، جو قریبی شہر پیراپوزینھو کے رہائشی تھے۔