برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں موسلادھار بارشیں، 11 افراد ہلاک

104
Heavy rains
Heavy rains

ساؤ پاؤلو۔15جنوری (اے پی پی):برازیل کی جنوب مشرقی ریاست ریو ڈی جنیرو میں موسلا دھار بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔ رائٹر کے مطابق بارشوں نے ریو ڈی جنیروشہر کے شمالی حصے اورقریبی میونسپلٹیز بشمول نائٹروئی، ڈیوک ڈی کاکسیاس، بیلفورڈ روکسو اور ساؤ جوس ڈی میرٹی کو بھی متاثر کیا اور کئی علاقوں میں گلیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں۔

فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ سیلاب کے باعث سینکڑوں افراد کو اپنے گھر خالی کرنا پڑے۔شہر کے میئر ایڈورڈو پیس نے ہنگامی وسائل تک رسائی اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کے لیے ’’ایمرجنسی ‘‘ کے نفاذ کا اعلان کیا۔ دریں اثنا برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے وفاقی حکومت کی طرف سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادکا اعلان کیا ہے۔