برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی آئندہ چوتھی مدت صدارتی مدت کے دوران امن کا نوبل انعام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے
برازیل کے صدر چوتھی مدتِ صدارت کے دوران امن کا نوبل انعام حاصل کرنے کے لئے پر امید

مزید خبریں
برازیلیا۔16نومبر (اے پی پی):برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی آئندہ چوتھی مدت صدارتی مدت کے دوران امن کا نوبل انعام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تاس کے مطابق برازیل کے صدر نے عالمی سطح پر بھوک اور غربت کے خاتمے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور جنگلات کے تحفظ کے لیے مشترکہ بین الاقوامی کوششوں پر زور دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے یوکرین جنگ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر بھی متعدد مرتبہ زور دیا ہے اور اس سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ اخبار کے مطابق اس مقصد کے حصول کے لیے لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا موجودہ وزیر خارجہ ماؤرو ویرا کے سفارتی تجربے اور اثر و رسوخ سے فائدہ اٹھائیں گے۔ امکان ہے کہ وزیر خارجہ ماؤرو ویرا آئندہ حکومت میں بھی وزیر خارجہ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اکتوبر میں دوبارہ صدر منتخب ہونے والے لولا کے بارے میں توقع ہے کہ وہ 16 نومبر سے شروع ہونے والے دورہ سپین کے بعد اپنی نئی کابینہ کی تشکیل کا عمل شروع کریں گے۔دسمبر میں امریکی ریاست فلوریڈا میں جی 20 سربراہی اجلاس منعقد ہونے والا ہے، جہاں برازیلی صدر کی اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔





