ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، 54 افراد کو ریسکیو خدمات فراہم

ریسکیو سروس 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے 9 سے 15 نومبر 2026 کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 63 مختلف ہنگامی صورتحال پر بروقت کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران 54 افراد کو ریسکیو خدمات فراہم کی گئیں۔گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 50 میڈیکل کیسز، 7 ٹریفک حادثات اور 6 …

مانسہرہ۔ 16 نومبر (اے پی پی):ریسکیو سروس 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے 9 سے 15 نومبر 2026 کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر 63 مختلف ہنگامی صورتحال پر بروقت کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران 54 افراد کو ریسکیو خدمات فراہم کی گئیں۔گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 50 میڈیکل کیسز، 7 ٹریفک حادثات اور 6 آگ لگنے کے واقعات میں بروقت طبی و امدادی خدمات فراہم کیں۔

ریسکیو 1122 کی ریفرل سروس کے تحت 55 مریضوں کو بہتر علاج کے لیے ضلع مانسہرہ اور دیگر اضلاع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اس دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر 1439 کالز موصول ہوئیں، جن میں 695معلوماتی/ڈراپ کالز جبکہ 718 جعلی یا غیر متعلقہ کالز شامل تھیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود نے ہفتہ بھر کے دوران ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکار مشکل ترین حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہمیشہ صف اول میں موجود رہتے ہیں۔