"براڈ پیک پر سرچ آپریشن کے دوران معروف پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت ریسکیو کر لی گئی، جسے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے براڈ پیک سے اسکردو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔”
براڈ پیک سرچ آپریشن کے دوران معروف پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت ریسکیوکرلی گئی
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):براڈ پیک سرچ آپریشن کے دوران معروف پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت ریسکیوکرلی گئی۔سہیل سخی کی میت کوآرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کےذریعےبراڈ پیک سےاسکردوسی ایم ایچ منتقل کردیاگیا ہے۔
براڈ پیک کے حادثے میں مجموعی طورپر10 کوہ پیما لاپتہ ہوئے جن میں9 غیرملکی اورایک پاکستانی کوہ پیما شامل تھے۔حادثہ میں لاپتہ ہونے والے 10 میں سے7 کوہ پیماؤں کی میتیں پہلے ہی متعلقہ ممالک روانہ کی جا چکی ہیں۔ لاپتہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کا تعلق ہنزہ گلگت بلتستان سے تھا۔








