برطانوی ادارے برٹش بیک پیکرز نے پاکستان کو سیاحت کے لئے تیزی سے ابھرنے والے ملک کا درجہ دے دیا

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں آنے والے سالوں میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں کافی اضافہ متوقع ہے ، سیاحت سے متعلق برطانوی ادارے برٹش بیک پیکرز سوسائٹی (بی بی ایس) نے بھی پاکستان کو آئندہ عشرے میں تیزی سے ابھرنے والے ملک کا درجہ دیا ہے۔اسی طرح امریکی ٹریول میگزین(Condè …

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں آنے والے سالوں میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں کافی اضافہ متوقع ہے ، سیاحت سے متعلق برطانوی ادارے برٹش بیک پیکرز سوسائٹی (بی بی ایس) نے بھی پاکستان کو آئندہ عشرے میں تیزی سے ابھرنے والے ملک کا درجہ دیا ہے۔اسی طرح امریکی ٹریول میگزین(Condè Nast) کونڈی ناسٹ نے بھی پاکستان کو2020کے لئے سب سے زیادہ دلچسپ سیاحتی مقامات میں سرفہرست رکھا ہے۔برٹش بیک پیکرز سوسائٹی (بی بی ایس)کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بی بی ایس نے پاکستان کو 2020 کے لئے دنیائے ایڈونچرز کے لئے بہترین صلاحیت کا حامل تیسرا ملک قرار دیا، بی بی ایس دنیا بھر کے ایڈونچر ٹریول ماہرین کی ووٹوں کی گنتی کے بعد ، برطانوی بیک پیکرز سوسائٹی نے پاکستان کو درجہ بندی میں تیسرا مقام ملنے کے اعلان پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے برٹش بیک پیکرز سوسائٹی کے سمیئول جانسن نے کہا کہ پاکستان ایک ٹریول جواہر ہے اور اب دنیا کی دلچسپی کے حامل مقامات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحوں کو بہت زیادہ سہولتیں فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "شاہراہ قراقرم کا دورہ کرنے کے علاوہ کراچی کی معروف مارکیٹوں کا دورہ بھی کریں ، لاہور میں پنجاب کے لذیز کھانوں کا ذائقہ چکھیں اور کچھ دوست لوگوں کے ساتھ چائے پیئں گے اور کبھی پشاور کی کہانی سنانے والی سڑک پر بھی ملیں گے۔ بی بی ایس کے مطابق ، 1960 ، 1970 اور 1980 کی دہائی میں پاکستان یورپ سے لے کر ایشیاء تک ‘ہپی ٹریل’ کی ایک خاص بات تھی ، جس میں بیرونی سیاحوں کا کھلے عام ہتھیاروں سے استقبال کیا گیا اور ، 2000 کی دہائی کے ابتدائی دور کے مشکل دنوں کے بعد، پاکستان ایک بار پھر دنیا کی ٹریول کمیونٹی کو ‘خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے۔سیموئیل جانسن نے ترقی بالخصوص غیر ملکی سیاحوں کی ملک میں بغیر رکاوٹ کے جانے کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہا ہے۔

مزید خبریں