لندن ۔ 16 مئی (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے سی پیک کو پورے خطے کے لئے گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے غیرملکی خصوصاً برطانوی سرمایا کاروں سے کہا کہ وہ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں پیدا ہونے والے بزنس اور سرمایا کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیلٹ اینڈ روڈ انییشی ایٹو اور سی …
برطانوی ایوان زیریں میں منعقدہ تقریب سے پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس اور دیگر مقررین کا خطاب

مزید خبریں
لندن ۔ 16 مئی (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے سی پیک کو پورے خطے کے لئے گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے غیرملکی خصوصاً برطانوی سرمایا کاروں سے کہا کہ وہ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں پیدا ہونے والے بزنس اور سرمایا کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیلٹ اینڈ روڈ انییشی ایٹو اور سی پیک پر برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پر مشتمل آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ کے زیر اہتمام برطانوی ایوان زیریں کے میکملن روم میں معقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب سے برطانوی رکن پارلیمنٹ کیون ہولن ریک، پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات جاوید جبار، مشتاق لاشاری، اے پی پی جی کی عہدیدار لز ٹوسٹ، ایم پی آفتاب صدیقی، سنڈی برمن اور پاکستان کے لئے برطانیہ کے سابق ہائی کمشنر مارک لائل گرانٹ نے بھی خطاب کیا۔








