ویلنگٹن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) برطانوی شہزادہ ولیم نے کہا ہے انتہا پسندی کو شکست دی جانی چاہیے، ہمیں دنیا میں امن کے لئے انتہا پسندی کو ختم کرنا ہوگا ۔انہوں نے یہ بات نیوزی لینڈ کے دورہ کے دوران سانحہ کر ائسٹ چرچ پر اظہار تعزیت کے لئے مسجد النور میں مسلمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند سوچ نے عبادت …
برطانوی شہزادہ ولیم کا دورہ نیوزی لینڈ ،سانحہ کر ائسٹ چرچ پر اظہار تعزیت کےلئے مسجد النور میں نمازیوں سے ملاقات

مزید خبریں
ویلنگٹن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) برطانوی شہزادہ ولیم نے کہا ہے انتہا پسندی کو شکست دی جانی چاہیے، ہمیں دنیا میں امن کے لئے انتہا پسندی کو ختم کرنا ہوگا ۔انہوں نے یہ بات نیوزی لینڈ کے دورہ کے دوران سانحہ کر ائسٹ چرچ پر اظہار تعزیت کے لئے مسجد النور میں مسلمانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند سوچ نے عبادت کے لئے آئے ہوئے معصوم مسلمانوں کا قتل عام کیا جس پر پوری عالمی برادری سوگوار ہے ۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن بھی شہزادہ ولیم کے ہمراہ تھیں قبل ازیں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے بھی ملاقات کی ۔ شہزادہ ولیم برطانوی ملکہ ایلزبتھ کی جانب سے اظہار تعزیت کے لئے نیوزی لینڈ آئے ہیں ۔واضح رہے کہگزشتہ ماہ ایک آسٹریلوی دہشت گرد نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملہ کرکے 50 مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔








