لندن۔5جنوری (اے پی پی):برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے رواں ماہ مجوزہ دورہ بھارت ملتوی کر دیا، بورس جانسن نے 26 جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ تقریبات میں شرکت کرنا تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو ترجمان برطانوی وزیراعظم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ بورس جانسن نے مجوزہ دورہ بھارت ملتوی کر دیا ہے اور برطانوی وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کو اپنے فیصلے سے آگاہ …
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے رواں ماہ مجوزہ دورہ بھارت ملتوی کر دیا

مزید خبریں
لندن۔5جنوری (اے پی پی):برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے رواں ماہ مجوزہ دورہ بھارت ملتوی کر دیا، بورس جانسن نے 26 جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ تقریبات میں شرکت کرنا تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو ترجمان برطانوی وزیراعظم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ بورس جانسن نے مجوزہ دورہ بھارت ملتوی کر دیا ہے اور برطانوی وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر دورہ ملتوی کیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت دورہ بھارت سے زیادہ ان کا ملک میں رہنا زیادہ اہم ہے۔








