لندن۔27نومبر (اے پی پی):برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے محکمہ خزانہ کے سابق عہدیدار ڈین روزن فیلڈ کو اپنا نیا چیف آف سٹاف نامزد کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادراے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے یہ تعیناتی رواں ماہ کے آٖغاز میں اپنے چیف ایڈوائزر ڈومینک کومنگز کے جانے کے بعد کی ہے۔ ڈائوننگ سٹریٹ نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ ڈین روزن فیلڈ 7 دسمبر سے اپنے …
برطانوی وزیراعظم نے محکمہ خزانہ کے سابق عہدیدار ڈین روزن فیلڈ کو اپنا نیا چیف آف سٹاف نامزد کر دیا

مزید خبریں
لندن۔27نومبر (اے پی پی):برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے محکمہ خزانہ کے سابق عہدیدار ڈین روزن فیلڈ کو اپنا نیا چیف آف سٹاف نامزد کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادراے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے یہ تعیناتی رواں ماہ کے آٖغاز میں اپنے چیف ایڈوائزر ڈومینک کومنگز کے جانے کے بعد کی ہے۔ ڈائوننگ سٹریٹ نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ ڈین روزن فیلڈ 7 دسمبر سے اپنے فرائض انجام دیں گے اور یکم جنوری کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے قریبی ساتھی و عبوری چیف آف سٹاف ایڈورڈ لسٹر سے چیف آف سٹاف کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالیں گے۔ ڈین روزن فیلڈ 2016 سے کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے سٹریٹجک ایڈوائزری فرم ہکلویت میں گلوبل ہیڈ آٖ کارپوریٹ کلائنٹس اور ہیڈ آف دی یو کے بزنس ہیں۔








