برطانوی وزیراعظم کی وزیر مملکت انوشہ رحمان کو 19 جنوری کو ورلڈ اکنامک فورم میں پینل مباحثہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت

برطانوی وزیراعظم کی وزیر مملکت انوشہ رحمان کو 19 جنوری کو ورلڈ اکنامک فورم میں پینل مباحثہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت انوشہ رحمان پاکستان کی پہلی وزیر مملکت ہیں جنہیں برطانوی وزیراعظم نے ایک بڑے بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے ڈیووس ۔ 17 جنوری (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان کو 19 جنوری کو ورلڈ …

برطانوی وزیراعظم کی وزیر مملکت انوشہ رحمان کو 19 جنوری کو ورلڈ اکنامک فورم میں پینل مباحثہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت
انوشہ رحمان پاکستان کی پہلی وزیر مملکت ہیں جنہیں برطانوی وزیراعظم نے ایک بڑے بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے

ڈیووس ۔ 17 جنوری (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان کو 19 جنوری کو ورلڈ اکنامک فورم میں ایک پینل مباحثہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے جس کا موضوع جدید غلامی کو روکنا ہے۔ انوشہ رحمان پاکستان کی پہلی وزیر مملکت ہیں جنہیں برطانوی وزیراعظم نے ایک بڑے بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انوشہ رحمان عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت اور عالمی برادری کی تشکیل میں جدید ٹیکنالوجی سے متعلق اپنی آراءکے اظہار کے لئے پہلے ہی ڈیووس پہنچ چکی ہیں اور عالمی برادری کو آئی سی ٹی کے شعبہ میں پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کریں گی اور ملک کو ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے لئے اپنی کوششوں سے آگاہ کریں گی۔

Leave a Reply