لندن ۔ 03 اپریل (اے پی پی) برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے مشرق وسطی کے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئی ہیں ۔برطانوی میڈیا کے مطابق تھریسا مے مشرق وسطی کے 3 روزہ دورے کا آغاز اردن سے کریں گی جہاں وہ ہمسایہ ملک شام میں جنگ کے خاتمے کے لئے فوجی امداد کی پیشکش کریں گی ،بعد ازاں تھریسامے تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے …
برطانوی وزیر اعظم مشرق وسطی کے تین روزہ دورے کاروباری تعلقات کے فروغ اور سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کریں گی

مزید خبریں
لندن ۔ 03 اپریل (اے پی پی) برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے مشرق وسطی کے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئی ہیں ۔برطانوی میڈیا کے مطابق تھریسا مے مشرق وسطی کے 3 روزہ دورے کا آغاز اردن سے کریں گی جہاں وہ ہمسایہ ملک شام میں جنگ کے خاتمے کے لئے فوجی امداد کی پیشکش کریں گی ،بعد ازاں تھریسامے تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے سعودی عرب جائیں گی ۔سعودی عرب برطانیہ کا مشرق وسطی میں کاروباری شراکت دار ہے ۔حکومتی زرائع کا خیال ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ برطانیہ کے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔








