برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے امیگریشن کے لیے ’پوائنٹ سسٹم‘ متعارف کروانے کے اہم وعدے کو مسترد کر دیا

ہانگ کانگ ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کی مہم کے دوران امیگریشن کے لیے ’پوائنٹ سسٹم‘ متعارف کروانے کے اہم وعدے کو مسترد کر دیا ہے۔چین کے دورے کے دوران اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے ٹریسامے نے اس امر کا اعتراف کیا کہ برطانوی عوام نے یورپین یونین سے نکلنے کے حق میں اس لیے ووٹ …

ہانگ کانگ ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے نے یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کی مہم کے دوران امیگریشن کے لیے ’پوائنٹ سسٹم‘ متعارف کروانے کے اہم وعدے کو مسترد کر دیا ہے۔چین کے دورے کے دوران اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے ٹریسامے نے اس امر کا اعتراف کیا کہ برطانوی عوام نے یورپین یونین سے نکلنے کے حق میں اس لیے ووٹ دیا تھا کیونکہ وہ دوسرے ملکوں سے برطانیہ منتقل ہونے والوں کی تعداد کو ایک حد کے اندر رکھنا چاہتے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم نے پوائنٹس کی بنیاد پر امیگریشن دینے کے نظام کے موثر ہونے پر بھی شک کا اظہار کیا۔

Leave a Reply