24.9 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانیہ ، ہزاروں جونیئر ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کےلئے ملک گیر...

برطانیہ ، ہزاروں جونیئر ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کےلئے ملک گیر ہڑتال

- Advertisement -

لندن ۔ 26 اپریل (اے پی پی) برطانیہ میں ہزاروں جونیئر ڈاکٹرز نے تنخواہوں میں اضافے کےلئے حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد منگل کو ملک گیر ہڑتال شروع کردی۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ سینئر ڈاکٹرز اور نرسز کے ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باوجود ہڑتال سے ملک بھرمیں ہسپتالوں کے ایمرجنسی یونٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق صرف ایک روزہ ہڑتال کے باعث13 ہزار مریضوں کے آپریشن اور ایک لاکھ13 ہزار اپائنٹمنٹس منسوخ کرنا پڑی ہیں۔ ڈاکٹروں کی تنظیم نے ہڑتال کو غیرمعینہ مدت تک جاری رکھنے اوراجتماعی استعفوں کی دھمکی بھی دی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2442

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں