برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کی جانب سے پاکستان پیس کلیکٹیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شبیر انوار اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

لندن ۔ 22 مارچ (اے پی پی)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے برطانیہ کا دورہ کرنے والے پاکستان پیس کلیکٹیو (پی پی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شبیر انوار اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ پاکستانی ہائی کمیشن میں دیا گیا جس میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری، برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین، ورلڈ اوورسیز پاکستانی کانگریس کے چیئرمین سید …

لندن ۔ 22 مارچ (اے پی پی)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے برطانیہ کا دورہ کرنے والے پاکستان پیس کلیکٹیو (پی پی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شبیر انوار اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیہ پاکستانی ہائی کمیشن میں دیا گیا جس میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری، برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین، ورلڈ اوورسیز پاکستانی کانگریس کے چیئرمین سید قمر رضا، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان، قونصلروں، سفارتکاروں اور ہائی کمیشن کے عملے نے شرکت کی۔ پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے پی پی سی کے وفد کا خیر مقدم کیا اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت کے خلاف محفوظ چیریٹی کے اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مجموعی قومی پیداواری کا 1.5 فیصد فلاح کاموں کے لئے وقف کرتے ہیں۔ گزشتہ سال پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر مالیت کے عطیات دیئے ہیں۔ پاکستان پیس کلیکٹیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شبیر انوار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی پی سی کے اغراض و مقاصد اور معاشرے پر اس کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔