اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) برطانوی ہائی کمیشن کے قونصلر اور ڈائریکٹر کارپوریٹ سروسز پیٹر ایبٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلیم،ثقافت،سپورٹس،انفراسٹرکچر اور تجارت کے شعبوں میں مستحکم تعلقات قائم ہیں۔برطانیہ پاکستان کا سمندر پار دوسری بڑی برآمدی منڈی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا اہم زریعہ ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں برٹش ہائی کمیشن کے زیر اہتمام فاسٹ …
برطانیہ پاکستان کا سمندر پار دوسری بڑی برآمدی منڈی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا اہم زریعہ ہے، برطانوی قونصلر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) برطانوی ہائی کمیشن کے قونصلر اور ڈائریکٹر کارپوریٹ سروسز پیٹر ایبٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلیم،ثقافت،سپورٹس،انفراسٹرکچر اور تجارت کے شعبوں میں مستحکم تعلقات قائم ہیں۔برطانیہ پاکستان کا سمندر پار دوسری بڑی برآمدی منڈی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا اہم زریعہ ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں برٹش ہائی کمیشن کے زیر اہتمام فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میںمنعقدہ چوتھے سالانہ گریٹ ڈیبیٹ مقابلوں کے آخری سیمی فائنل کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مقابلے میں راولپنڈی اسلام آباد کی 19جامعات کے 65طلباءنے حصہ لیا۔سخت مقابلے کے بعد فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے لجپال علی نے مقابلے میں پہلی اور نسٹ کی حما عامر عزیز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔گریٹ ڈیبیٹ کے مقابلے دسمبر 2018سے فروری 2019تک پاکستان کے پانچ مختلف شہروں میں جاری ہیں۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمیشن کے قونصلر اور ڈائریکٹر کارپوریٹ سروسز پیٹر ایبٹ نے کہا ہے کہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد سے گریٹ ڈیبیٹ میں بہترین ڈیبیٹرز حصہ لے رہے ہیں۔گزشتہ پانچ سیمی فائنلز میں پاکستان بھر سے 120ڈیبیٹرز نے مقابلوں میں حصہ لیا اور میں گرین فائنل میں شاندار مقابلہ دیکھنے کا متمنی ہوں۔انہوں نے کہا کہ گریٹ ڈیبیٹ کے موضوعات، جس میں تجارت،انٹر پرینیﺅر شپ اور انوویشن شامل ہیں،دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔اور یہی وہ شعبے ہیں جو پاکستان کو درخشان اور خوشحال مستقبل فراہم کر سکتے ہیں۔








