اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ مرزا شہزاد اکبرنے کہاہے کہ ہر شخص ہرادارہ قابل احترام ہے، سلیم مانڈوی والا بھی قابل احترام ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ کو قانون پسند نہیں تو قانون بدل لیں قانون میں ترمیم کی گنجائش ہے،ایک سوال کے جواب میں مشیر داخلہ نے کہاکہ اختیارات کی کوئی جنگ نہیں ہے، پہلے …
برطانیہ کو نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے ڈی پورٹ اور حوالگی دونوں درخواستیں کردی ہیں، مشیر برائے داخلہ مرزا شہزاد اکبر کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ مرزا شہزاد اکبرنے کہاہے کہ ہر شخص ہرادارہ قابل احترام ہے، سلیم مانڈوی والا بھی قابل احترام ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ کو قانون پسند نہیں تو قانون بدل لیں قانون میں ترمیم کی گنجائش ہے،ایک سوال کے جواب میں مشیر داخلہ نے کہاکہ اختیارات کی کوئی جنگ نہیں ہے، پہلے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر اعجاز تھے اب شیخ رشید احمد ہیں جو ہمارے انتہائی سینئر اور ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں۔ مشیر داخلہ نے کہاکہ عدالت اپنے فیصلوں میں مشیروں کے اختیارات کا تعین کر چکی ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال پر مشیر داخلہ نے کہاکہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے ڈی پورٹ اور حوالگی دونوں درخواستیں کردیں، اب فیصلہ برطانیہ نے کرناہے، نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں برطانیہ ڈی پورٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے برطانیہ سزا یافتہ مجرموں کو ڈی پورٹ کرتا رہا ہے۔








