اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ برطانیہ کے ترقیاتی تعاون کا دائرہ کارسیاحت،تعلیمی وظائف اورسستےاور مکانات کی تعمیر تک پھیلانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات یو کے فارن کامن ویلتھ ڈویلپمینٹ آفس کے پورٹ فولیو جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں برطانیہ کے موجودہ فورٹ پولیو کا حجم 1.02 ارب پائونڈ ہے۔انہوں نےکہ کورونا سے نمٹنے کیلئےبرطانیہ کی جانب …
برطانیہ کے ترقیاتی تعاون کا دائرہ کارسیاحت،تعلیمی وظائف اورسستےاور مکانات کی تعمیر تک پھیلانا چاہئے، مخدوم خسرو بختیار
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ برطانیہ کے ترقیاتی تعاون کا دائرہ کارسیاحت،تعلیمی وظائف اورسستےاور مکانات کی تعمیر تک پھیلانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات یو کے فارن کامن ویلتھ ڈویلپمینٹ آفس کے پورٹ فولیو جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں برطانیہ کے موجودہ فورٹ پولیو کا حجم 1.02 ارب پائونڈ ہے۔انہوں نےکہ کورونا سے نمٹنے کیلئےبرطانیہ کی جانب سے 2.6 ملین پاؤنڈ مددپرہم شکر گزار ہیں۔اسی طرح برطانیہ کی انسدادِ ٹڈی دل کے لئے 2 ملین پاؤنڈ کی گرانٹ قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہاکہ جائزہ اجلاس کا مقصد منصوبوں کا فائدہ عوام تک پہنچانا ہے،آف بجٹ پورٹ فولیو کےلیے ڈویلپمینٹ پالیسی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یو کے ڈویلپمینٹ تعاون کا دائرہ کار سیاحت، سکالرشپ اور، کم لاگت گھر وں تک بڑھانا چاہتے ہیں۔









