ملتان۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی امور کی انجام دہی احسن طریقے نبھانے اوربروقت اطلاعات کی فراہمی یقینی بنانے پر حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ان خیالات کااظہار ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے اسسٹنٹ چیف سکیورٹی آ فیسر ریجنل پولیس آ فس ملتان محمد واجد کو ان کی خدمات کےاعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کرتے ہوئے کیا۔
آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کے سکیورٹی امور کی انجام دہی میں کلیدی ادا کرنے اور برقت اطلاعات کی فراہمی یقینی بنانے پر حوصلہ افزا وقت کا تقاضا ہے ۔ انہوں نے ریجن کے سکیورٹی افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ بھی اسی طرح محنت اور لگن سے فرائض انجام دیں تاکہ ان کو بھی تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا جا سکے۔