بطور قوم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم کریں، نوجوان قائد اعظم کو اپنا رول ماڈل بنائیں ، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی قوم پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور قوم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم کریں، ایک ایسی ریاست جس کی بنیاد انسانی وقار،انصاف اور قانون کی حکمرانی ہو۔قائد اعظم کے یوم پیدائش پر بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے پاکستانی قوم پر زور دیا کہ وہ بطور قوم پاکستان کو اسلامی …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی قوم پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور قوم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم کریں، ایک ایسی ریاست جس کی بنیاد انسانی وقار،انصاف اور قانون کی حکمرانی ہو۔قائد اعظم کے یوم پیدائش پر بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے پاکستانی قوم پر زور دیا کہ وہ بطور قوم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم کرے۔نوجوان قائد اعظم کو اپنا رول ماڈل بنائیں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح صادق اور امین تھے۔قائد کی 40سالہ جدوجہد ذاتی مفاد نہیں بلکہ مسلمانوں کے الگ وطن کیلئے تھی۔ایسا ملک جہاں مسلمان آزاد شہری کے طور پر زندگی بسر کر سکیں۔

مزید خبریں