بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے خدام الحجاج کے اشتہارات جعلی ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے خدام الحجاج کے اشتہارات کو جعلی قرار دیا ہے۔ جمعرات کو ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بعض ناعاقبت اندیش افراد خدام الحجاج کے نام سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر اشتہارات شائع کر رہے ہیں، عوام الناس کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ پشاور کے ایک روز شائع ہونے والے …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے خدام الحجاج کے اشتہارات کو جعلی قرار دیا ہے۔

جمعرات کو ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بعض ناعاقبت اندیش افراد خدام الحجاج کے نام سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر اشتہارات شائع کر رہے ہیں، عوام الناس کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ پشاور کے ایک روز شائع ہونے والے اخبار میں 8 دسمبر 2025ء کو خادمین حج کا اشتہار ایک جعلی کمپنی کا ہے، اس میں درج بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا رجسٹریشن نمبر اور دیگر کوائف غلط ہیں۔

عوام الناس ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں، متعلقہ سرکاری اداروں کی ویب سائٹس سے رجسٹریشن کی تصدیق لازمی کریں، نیز واٹس ایپ نمبر کی بجائے ہمیشہ لینڈ لائن نمبر پر رابطہ کریں۔ شکایت کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں۔ وزارت مذہبی امور مذکورہ اشتہار کے ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی کر رہی ہے۔

 

مزید خبریں