بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وطن واپسی پر کھلاڑیوں کو عزیز و اقارب اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عہداداران نے استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کئے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد سری لنکا سے وطن واپس پہنچ گئی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وطن واپسی پر کھلاڑیوں کو عزیز و اقارب اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عہداداران نے استقبال کیا۔

کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کئے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم کو سیمی فائنل میں نیپال نے شکست دی تھی ۔

مزید خبریں