بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ : بنگلہ دیش نے ناقابل شکست سری لنکا کی کامیابیوں کا سلسلہ روک دیا، نیپال نے افغانستان کے خلاف 108 رنز سے فتح حاصل کرلی

لاہور۔25نومبر (اے پی پی):چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی اب تک ناقابل شکست ٹیم سری لنکا کوبنگال ٹائیگرزنے قابو کرلیا۔ پیر کومیگا ایونٹ کےتیسرے روز باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ پر سری لنکا نے ٹا س جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔بنگلہ دیش نے 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے ۔عاشق الرحمن نے 42 جبکہ محمد سلمان نے 36 رنز بنائے۔ جواب میں …

لاہور۔25نومبر (اے پی پی):چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی اب تک ناقابل شکست ٹیم سری لنکا کوبنگال ٹائیگرزنے قابو کرلیا۔ پیر کومیگا ایونٹ کےتیسرے روز باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ پر سری لنکا نے ٹا س جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔بنگلہ دیش نے 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے ۔عاشق الرحمن نے 42 جبکہ محمد سلمان نے 36 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنا سکی۔ کپتان چندانہ دیش اپریا نے 44 بالز پر 56 رنز بنائے ،دمیت سندروان نے 21 رنز اسکور کئے۔ مہیدالاسلام نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 3 اور عارف حسین نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مہمان خصوصی یو بی ایل کے جنرل منیجر سینٹرل پنجاب محمد عامر نے چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ کے ہمراہ بنگلہ دیش کے مہید الاسلام کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا ۔25 نومبر کو شیڈول میچ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف واک اوور مل گیا۔غنی انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر نیپال نے افغانستان کے خلاف 108 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کی ، افغانستان نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔نیپال کے بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز اسکور کئے ، پدم باڈیلا نے92 ناٹ آؤٹ جبکہ نریش نے 72رنز کی اننگز کھیلی ۔

جواب میں افغانستان کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی۔ کپتان اباسین سیلاب نے عمدہ کھیلتے ہوئے 53 رنز بنائیں نیپال کی جانب سے سنیل مگر نے 18 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان کے چیئرمین ڈس ایبل بورڈ ززاہد اللہ زرداران نے نیپال کے پدم باڈیلا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔ 26 نومبر منگل کو باغ جناح گراؤنڈ پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین میچ کھیلا جائے گا جبکہ غنی انسٹیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔