بلائینڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات سید سلطان شاہ چھٹی بار چیئرمین منتخب ہو گئے

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):بلائینڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ تین سال کیلئے اپنے نئے عہدیدار منتخب کرلئے ۔ سید سلطان شاہ چھٹی بار چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ بلائینڈ کرکٹ سٹیڈیم ایل ڈی اے سٹی میں ہونے والے بلائینڈ کرکٹ کونسل کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ سید سلطان شاہ کو بلائینڈ کرکٹ کونسل کا چیئرمین محمد الیاس ایوب کو وائس چیئرمین محمد بلال ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز،عبدالرزاق ڈائریکٹر ایڈمن …

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):بلائینڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ تین سال کیلئے اپنے نئے عہدیدار منتخب کرلئے ۔ سید سلطان شاہ چھٹی بار چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ بلائینڈ کرکٹ سٹیڈیم ایل ڈی اے سٹی میں ہونے والے بلائینڈ کرکٹ کونسل کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔

سید سلطان شاہ کو بلائینڈ کرکٹ کونسل کا چیئرمین محمد الیاس ایوب کو وائس چیئرمین محمد بلال ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز،عبدالرزاق ڈائریکٹر ایڈمن ،سید سلمان طارق بخاری ڈائریکٹر مارکیٹنگ ،انور علی ڈائریکٹر فنانس ،نصراللہ ڈائریکٹر انفارمیشن ،علی دینو ڈائریکٹر ایجو کیشن اور حبیب اللہ کو ڈائریکٹرانٹرنیشن منتخب کیا گیا۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔