بلاول بھٹو زرداری کی اے این پی کے نومنتخب صدر سینیٹر ایمل ولی خان کو مبارکباد

131
Bilawal Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari

کراچی۔ 05 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نومنتخب صدر سینیٹر ایمل ولی خان کو ان کی کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے نیک تمناوَں کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے سینیٹر ایمل ولی خان کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ باچا خان سے شروع ہونے والا جمہوریت پسندی اور ترقی پسند سوچ کا کارواں ایمل ولی خان کی قیادت میں اپنی منزل کی جانب برق رفتاری سے بڑھے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وطن عزیز میں سیاسی جماعتوں کی باگ ڈور نوجوان نسل کو منتقل ہونا ایک نئے دور کا آغاز ہے۔میں پرامید ہوں کہ پاکستان کا مستقبل بلاشبہ روشن ہے۔