بلاول بھٹو زرداری کی خیر محمد شیخ سے ان کے بڑے بھائی حاجی فتح محمد کے انتقال پر تعزیت

لاڑکانہ ۔ 28 فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہباز کالونی میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی خیر محمد شیخ کی رہائش گاہ پر گئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سٹی ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے صدر خیر محمد شیخ سے ان کے بڑے بھائی حاجی فتح محمد کے انتقال پر تعزیت کی۔ لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کے صدر خیر محمد شیخ کے بھائی …

لاڑکانہ ۔ 28 فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہباز کالونی میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی خیر محمد شیخ کی رہائش گاہ پر گئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سٹی ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے صدر خیر محمد شیخ سے ان کے بڑے بھائی حاجی فتح محمد کے انتقال پر تعزیت کی۔

لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کے صدر خیر محمد شیخ کے بھائی حاجی فتح محمد کے انتقال پر مرحوم کے صاحبزادوں محمد ابراہیم، غلام مصطفی، غلام مجتبیٰ، غلام مرتضی سے بھی اظہار افسوس کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا صنعت کار حاجی فتح محمد کے انتقال پر ان کے دیگر بھائیوں رضا محمد اور عطا محمد سے بھی اظہار رنج و غم کیا۔ سابق میئر خیر محمد شیخ کے مرحوم بھائی حاجی فتح محمد کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ نثار کھوڑو، جمیل سومرو، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، عبدالفتح بھٹو اور اعجاز احمد لغاری نے بھی سوگواران سے رنج و غم کا اظہار کیا۔