کراچی۔ 13 اگست (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن خیبرپختونخواہ کے رہنما منیب خان خٹک سے ان کے دادا کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا۔
میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے لیے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔