بلدیاتی الیکشن میں سماجی خدمت کرنیوالے کارکن ہی کامیاب ہونگے، ثمینہ خالد گھرکی

لاہور۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ ہمیں متفق و متحد ہو کر بلدیاتی الیکشن لڑنا ہونگے،لوکل باڈی الیکشن دفتر لاہور میں بن گیا ہے، اب کارکن ملکر چلیں۔وہ بدھ کو جوہر ٹائون میں پارٹی کے سینئر رہنما فیصل میر اور مجید غوری کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے لیے بنائے گئے دفتر کے افتتاح کے بعد ممبر سازی مہم …

لاہور۔19نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ ہمیں متفق و متحد ہو کر بلدیاتی الیکشن لڑنا ہونگے،لوکل باڈی الیکشن دفتر لاہور میں بن گیا ہے، اب کارکن ملکر چلیں۔وہ بدھ کو جوہر ٹائون میں پارٹی کے سینئر رہنما فیصل میر اور مجید غوری کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کے لیے بنائے گئے دفتر کے افتتاح کے بعد ممبر سازی مہم سے خطاب کر رہی تھیں۔

اس موقع پر اورنگزیب برکی، میاں ایوب،آصف ہاشمی،حاجی عزیز الرحمن چن،عقیلہ یوسف،شاہدہ جبیں،فائزہ ملک،نرگس خان،عامر نصیر بٹ،سبط حسن،شکیل میر چنی،منیر ڈگرا،طارق خورشید،واجد علیشاہ،ایڈون سہوترا،یاسر بارا،طاہر غالب،عارف ظفر،خاور ناہید موہل،شیخ ظفر،فرحت یاسمین،عائشہ غوری،منشا پرنس،طارق جٹ،آغا عباس،ڈاکٹر وسیم میو،شہباز درانی،ریاض جٹ،سمیت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ثمینہ گھرکی نے کہا کہ بھٹو خاندان کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے، بلدیاتی الیکشن میں سماجی خدمت کرنیوالے کارکن ہی کامیاب ہونگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر پارٹی رہنما فیصل میر اور مجید غوری نے کہا کہ،یونین کونسل کے الیکشن میں پارٹی کارکن بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ممبر شپ بکس لیکر اپنے اپنے علاقوں میں پھیل جائیں اور ممبر سازی کریں ۔انہوں نے کہا کہ جوہر ٹائون دفتر میں ہر ٹائون کا الگ الگ سیٹ اپ بنائیں گے۔تقریب سے میاں ایوب، آصف ہاشمی ،اورنگزیب برکی،مجید غوری،حاجی عزیز الرحمن چن،نرگس خان،شاہدہ جبیں اورشیخ ظفر نے بھی خطاب کیا ۔