مظفرگڑھ۔۔۔ 27 دسمبر (اے پی پی):لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن کی بلدیہ کے چیف آفیسر کے دستخطوں سے جاری ہونے والے نوٹس میں شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دفعہ 174،172 جدول 9 نمبر شمار 7 کے تحت خونخوار اور خطرناک کتوں کا رہائشی علاقوں میں رکھنا جرم ہے اور مطابق ضابطہ اس کی سزا مقرر ہے۔
اس لئے شہریوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے پالتو کتوں کو کلی طور پر قابو میں رکھنے والی زنجیر سے باندھے رکھیں اور ان کتوں کو پٹہ ڈالے رکھیں۔
اپنے کتوں کا باقاعدہ اندراج کرائیں، بصورت دیگر انہیں آوارہ کتا تصور کیا جائے گا اور انہیں تلف کر دیا جائے گا۔ اس صورت میں کسی قسم کا کوئی عزر قابل قبول نہ ہو گا۔