بچوں کے خلاف تشدد میں 2024 میں غیرمعمولی اضافہ ہوا، اقوام متحدہ

برسلز ۔21جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے جمہوری جمہوریہ کانگو تک، تنازعات میں گھِرے علاقوں میں بچوں کے خلاف تشدد 2024 میں اُس سطح تک پہنچ گیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں کشیدہ حالات کے دوران بچوں کے خلاف …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

برسلز ۔21جون (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے جمہوری جمہوریہ کانگو تک، تنازعات میں گھِرے علاقوں میں بچوں کے خلاف تشدد 2024 میں اُس سطح تک پہنچ گیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں کشیدہ حالات کے دوران بچوں کے خلاف تشدد غیر معمولی سطح پر پہنچ گیا۔2023 کے مقابلے میں سنگین خلاف ورزیوں کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر 25 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں 2024 میں بچوں کے خلاف 41 ہزار 370 سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ان میں سے 36 ہزار 221 خلاف ورزیاں 2024 میں جبکہ پانچ ہزار 149 اس سے پہلے رپورٹ ہوئی تھیں تاہم ان کی تصدیق2024 میں کی گئی۔

30 سال قبل مانیٹرنگ ٹول کے قیام کے بعد سے یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چار ہزار 500 سے زائد بچے ہلاک جبکہ سات ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ تنازعات میں بچوں کو اندھا دھند حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔متعدد خلاف ورزیوں کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد میں بھی 22 ہزار 495 کا واضح اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ورجینیا گامبا نے کہا کہ ’22 ہزار 495 معصوم بچے جنہیں پڑھنا لکھنا سیکھنا یا کھیلنا چاہیے تھا وہ بندوق اور بم دھماکوں سے بچنے کے طریقے سیکھنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ویک اپ کال ہونی چاہیے۔اپنی سالانہ رپورٹ میں، اقوام متحدہ نے تنازعات میں گھرے دنیا بھر کے تقریباً 20 علاقوں میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کو مرتب کیا ہے جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔رپورٹ میں ’آ لسٹ آف شیم‘ کے عنوان سے ضمیمے میں ان خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کی توجہ اس طرف مبذول کرائی گئی ہے۔