بلغہ کان سے سالانہ 7 ملین ٹن خام سونا نکل رہا ہے ، سعودی عرب

ریاض۔19اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے مغربی علاقے الحناکیہ میں ’بلغہ‘ کان سے سالانہ 7 ملین ٹن خام سونا نکل رہا ہے ، العربیہ نیوز کے مطابق بلغہ کان الدرع العربی میں خام سونے کی بڑی کانوں میں سے ایک ہے۔ الدرع العربی کے علاقے میں نہ صرف سونا بلکہ چاندی، زنک، ٹن اور دیگر دھاتیں بھی نکلتی ہیں۔ الدرع العربی کا علاقہ 6 لاکھ 30 ہزار مربع کلو میٹر …

ریاض۔19اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے مغربی علاقے الحناکیہ میں ’بلغہ‘ کان سے سالانہ 7 ملین ٹن خام سونا نکل رہا ہے ، العربیہ نیوز کے مطابق بلغہ کان الدرع العربی میں خام سونے کی بڑی کانوں میں سے ایک ہے۔ الدرع العربی کے علاقے میں نہ صرف سونا بلکہ چاندی، زنک، ٹن اور دیگر دھاتیں بھی نکلتی ہیں۔ الدرع العربی کا علاقہ 6 لاکھ 30 ہزار مربع کلو میٹر سے زیادہ بڑے رقبے میں پھیلا ہوا ہے جو سعودی عرب کے کل رقبے کا 32 فیصد ہے۔بلغہ کان سے نکلنے والے خام سونے کو فلٹرنگ پراسیس سے گزارا جاتا ہے۔

خام سونا سیال مادے کی شکل میں نکالا جاتا ہے۔ سیال سونے کا حجم پچاس ہزار مکعب میٹر سے بڑھ جاتا ہے۔ سیال سونے کو فیکڑیوں میں منتقل کیا جاتا ہے جہاں سونے کی اینٹیں تیار کی جاتی ہیں۔سعودی عرب میں زیرزمین سونے کے ذخائر کا تخمینہ 323.7 ٹن ہے۔ واضح رہے کہ سونے کی بڑی کانوں میں سے ایک ہے۔ یہاں 2003 میں پیداوار کا آغاز ہوا تھا۔

مزید خبریں