ایبٹ آباد۔ 15 فروری (اے پی پی):بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک نے فرینڈز آف یونیورسٹی سوسائٹی پاکستان کے تعاون سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں 20 ممتاز شخصیات کو "ہیروز آف ہزارہ نیشنل سول ایوارڈز" گولڈ میڈلز سے نوازا۔ یہ تقریب ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ صحافت کے شعبہ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں عاطف قیوم صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس،اقبال ساغرسابق جنرل …
بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں20 ممتاز شخصیات کو "ہیروز آف ہزارہ نیشنل سول ایوارڈز” سے نوازا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 15 فروری (اے پی پی):بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک نے فرینڈز آف یونیورسٹی سوسائٹی پاکستان کے تعاون سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں 20 ممتاز شخصیات کو "ہیروز آف ہزارہ نیشنل سول ایوارڈز” گولڈ میڈلز سے نوازا۔ یہ تقریب ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقد ہوئی۔
صحافت کے شعبہ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں عاطف قیوم صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس،اقبال ساغرسابق جنرل سیکرٹری ایبٹ آباد پریس کلب،عادل عباسی سابق جنرل سیکرٹری ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس،محمد شہزاد جہانگیری صدر مانسہرہ پریس کلب،ہلال یوسفزئی نائب صدر بٹگرام پریس کلب،آصف خان صدر تورغر پریس کلب،مرحوم خانزادہ امجد خان، قادر بخش، ایم ریاض صدر پشاور پریس کلب اور سینئر صحافی شمیم شاہدشامل ہیں۔
دیگر شعبوں میں گولڈ میڈلز حاصل کرنے والی نمایاں شخصیات میں ذاکرالرحمن گجرسماجی کارکن، حاجی صابر حسین تنولی ایڈووکیٹ سینئر وکیل ،ساجد خان جدون چیئرمین واسا ایبٹ آباد،واحد سراج میرماہر تعلیم،مشتاق احمد غنی سابق سپیکر صوبائی اسمبلی،راحیل عباس معروف گلوکار و اداکار،ملک اعجاز ایس ایس پی اور قومی فٹ بالر،جمیل اختر تنولی سماجی کارکن اورنسیم عباسی معروف شاعرشامل ہیں۔تقریب میں شرکاء نے وصول کنندگان کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور ان ایوارڈز کو خطہ ہزارہ کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔
تقریب سے خطاب میں چئیرمین بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اویس جدون نے کہا کہ ہم قومی اور بین الاقوامی ہیروز کے نام سے پچھلی ایک دہائی سے زیادہ عرصہ سے ایوارڈز منسوب کرتے آرہے ہیں اور اس وقت تک 32 کے قریب ہیروز کے نام سے ایوارڈز منسوب کر چکے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے اور یہ ایوارڈز خطہ کے مختلف ممالک کے لوگوں کو دئیے جاتے ہیں.
جن میں قائد اعظم ایوارڈ ،نیلسن منڈیلا ایوارڈ، اتاترک ایوارڈ ،علامہ اقبال ایوارڈ ،خمینی ایوارڈ، باچا خان ایوارڈ اور دیگر شامل ہیں ،یہ ہیروز آف ارتھ چیپٹر پاکستان انٹرنیشنل سول ایوارڈز سیریز کا حصہ ہیں اور یہ ایوارڈز ان لوگوں کو دیئے جاتے ہیں جو اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ تقریب سے سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے خطاب کیا اور تھنک ٹینک اور سوسائٹی کی اس کاوش کو سراہا۔ ایوارڈز مشتاق احمد غنی، افضل بٹ اور اویس جدون نے تقسیم کئے۔








