کوئٹہ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری اور جنرل کونسل کا تعارفی اجلاس ایوب اسٹیڈیم فٹبال ہائوس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر کے اضلاع سے آئے عہدیداران اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت صوبائی صدر علی احمد ریکی نے کی جبکہ سرپرستِ اعلیٰ ملک افتاب خواجہ خیل بھی موجود تھے۔اجلاس …
بلوچستان تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری اور جنرل کونسل اجلاس

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری اور جنرل کونسل کا تعارفی اجلاس ایوب اسٹیڈیم فٹبال ہائوس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر کے اضلاع سے آئے عہدیداران اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت صوبائی صدر علی احمد ریکی نے کی جبکہ سرپرستِ اعلیٰ ملک افتاب خواجہ خیل بھی موجود تھے۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری صدام اللہ نے سالانہ ایجنڈا پیش کیا جس میں کلب اور اضلاع کی رجسٹریشن، سالانہ پروگرام کا شیڈول، بیلٹ پروموشن ٹیسٹ سمیت مختلف امور پر تفصیلی بحث و فیصلے کیے گئے۔ دوسرے سیشن میں حلف برداری کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں لیجنڈ اسپورٹس مینزنے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی سیلاب خان ادوزی کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ لیجنڈ اسپورٹس مین ایوب خان خلجی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا، جس میں خواتین عہدیداران بھی شامل تھیں۔
نومنتخب عہدیداران میں سرپرست اعلیٰ ملک افتاب خواجہ خیل، سرپرست آغا داد شاہ، چیئرمین حاجی صادق خان ادوزئی،سینئر نائب صدر ڈاکٹر عیسیٰ کاکڑ،نائب صدر حاجی عبدالصمد اچکزئی، سیکرٹری اطلاعات مطیع اللہ کاکڑ، ڈاکٹر حبیب درانی، قدیم خان اچکزئی، عمران ناصر سمیت دیگر اراکین شامل ہیں۔ ایسوسی ایشن نے نائب صدور، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز، ایگزیکٹو کمیٹی، کوچز کمیشن، ریفری کمیشن، ویمن ونگ اور ہیرو ونگ سمیت متعدد کمیٹیاں بھی تشکیل دیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیلاب خان ادوزئی، عرفان خلجی، علی احمد ریکی اور ابراہیم ریکی نے کہا کہ بلوچستان میں تائیکوانڈو کھیل کے فروغ کے لیے نئے کلبز قائم کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جاسکے۔ انہوں نے بلوچستان سپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے حکم پر بلوچستان تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کو الحاق دیا گیا جو قابلِ تحسین اقدام ہے۔








