بلوچستان حکومت نے دس سالہ صوبائی ایکشن پلان بنایاہے جس 11 سے لاکھ 88 ہزار روزگار کے مواقع ملیں گے، معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے كہا ہے كہ بلوچستان حکومت نے دس سالہ صوبائی ایکشن پلان بنایاہے جس سے11لاکھ 88 ہزار افراد كو روزگار کے مواقع ملیں گے صوبای کابینہ نے دس سالہ صوبائی ایکشن پلان كی منظوری دی ہے ، پلان پر چار ٹریلین روپے خرچ ہونگے ۔

کوئٹہ۔ 12 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے كہا ہے كہ بلوچستان حکومت نے دس سالہ صوبائی ایکشن پلان بنایاہے جس سے11لاکھ 88 ہزار افراد كو روزگار کے مواقع ملیں گے صوبای کابینہ نے دس سالہ صوبائی ایکشن پلان كی منظوری دی ہے ، پلان پر چار ٹریلین روپے خرچ ہونگے ۔

جمعرات كو وزیراعلی سیكرٹریٹ کوئٹہ میں پریس كانفرنس كرتے ہوے شاہد رند نے كہا كہ بلوچستان کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل بھی شریک ہوئے اور موجودہ حکومت نے ایسے منصوبے پر کام کیا جس پر سابق حکومت نے کام نہیں کیا، پلان میں سیکورٹی کے مسائل اور دیگر شعبوں پر عمل درآمد کیاجائے گا،

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے كہا ہے كہ پلان پر چار ٹریلین روپے خرچ ہوں گے اور وفاق کے علاوہ دیگر ادارے فنڈنگ کریں گےاس سے 11لاکھ 88 ہزار روزگار کے مواقع ملیں گے ،شاہد رند نے كہا كہ یہ منصوبہ ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ یے اس منصوبہ کا ڈرافٹ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کیاجائے گا كیونكہ آنے والے دنوں میں اس پر عمل درآمد کرنے سے بہت سے مسائل ملنے نمٹا جاسکتا گا،شاہد رند نے كہا كہ عسکری قیادت کی رہنمائی بھی منصوبے میں شامل ہے انھوں نے كہا كہ نئے ڈویژن انتظامی امور کو مدنظر رکھکر بنائے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں